بیجاپور ۔ چھتیس گڑھ کے سکما ۔ بیجاپور جنگلاتی علاقہ سے ایک 19 سالہ خاتون نکسلائیٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ خاتون ایک انکاونٹر کے سلسلہ میں پولیس کو مطلوب تھی ۔ کہا گیا ہے کہ پدم پیسو نامی جن ملیشیا رکن کو مندی مارکا گاوں کے قریب جنگلات کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے جب یہاں سکیوریٹی فورسیس کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے انسداد نکسلائیٹ تلاشی مہم جاری تھی ۔ اس کارروائی میں خصوصی ٹاسک فورس اور ڈسٹرکٹ فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ 27 فبروری 2020 کو ہوئے ایک انکاونٹر کے سلسلہ میں یہ خاتون نکسلائیٹ پیسو پولیس کو مطلوب تھی ۔ سکیوریٹی فورسیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اس کو جنگلات کے علاقہ سے گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ہے ۔