چھتیس گڑھ میںجنگلی ہاتھی نے ایک آدمی کو زمین پر دے مارا

   

Ferty9 Clinic

جاش پور (چھتیس گڑھ) 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک جنگلی ہاتھی نے چھتیس گڑھ کے ضلع جیش پور میں ایک آدمی پر حملہ کرکے اسے مار ڈالا۔ ایک ماہ کی مدت میں اس قسم کے پانچویں واقعہ کی اطلاع ملی ہے۔ یہ حالیہ واقعہ جمعرات کے دن برماؤیگا گاؤں میں ہوا جب امرت نامی ایک شخص اپنے فورم لینڈ میں کام کررہا تھا۔ یہ بات جیش پور کے ڈیویژن فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) نے بتائی۔ 45 سالہ گاراوالے امرت نے ایک ہاتھی کے اپنے ریوڑ سے الگ ہوجانے اور اس کے کھیت میں داخل ہوجانے پر دھیان نہیں دیا۔ ہاتھی نے اچانک اسے اپنی سونڈ میں جکڑ لیا اور اُٹھاکر زمین پر طاقت سے دے مارا۔ جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔