پاتھلگاؤں: بی جے پی کے ریاستی صدر ارون ساؤ نے آج الزام لگایا کہ چھتیس گڑھ میں عیسائی مشنریوں نے پرتشدد طریقے سے مذہب تبدیل کرانا شروع کر دیا ہے ۔ ارون سائو نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد نے نارائن پور میں قبائلیوں پر حملہ کیا۔ یہ تشویشناک بات ہے ۔ حکومت کو ایسے معاملے میں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی ناکامی کی وجہ سے چھتیس گڑھ جرائم کا گڑھ بن گیا ہے ۔ کانگریس حکومت چار برسوں میں صحت مرکز یا پرائمری اسکول نہیں دے سکی، صرف ریت مافیا، کوئلہ مافیا ڈان کا دبدبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کے انتخابات میں بی جے پی ان مسائل پر عوام کے درمیان جائے گی۔ عوام کانگریس حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔