چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر، 14 ماؤنواز ہلاک

,

   

رانچی: ریاست چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ کی سرحد پر انکاونٹر ہوا۔ آج گڑیا بندھ ضلع میں ہوئے انکاؤنٹر میں 12 ماؤواز ہلاک ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی 19 جنوری کی رات سے اب تک ہونے والے متعدد انکاونٹرس میں مرنے والے ماؤنوازوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ۔پولیس نے اطلاع دی کہماؤنوازوں کے خاتمہ کے لیے سرحدی اضلاع گڑیا بندھ اور نوپڑہ میں چتھیس گڑھ اور اوڈیشہ کی پولیس، سی آر پی ایف کے دستوں کے ساتھ مل کر خصوصی آپریشن کر رہے ہیں۔ اس دوران ہوئے انکاونٹر میںجملہ دو ماؤنواز ہلاک ہوئے اور صبح کے وقت کیے گئے سرچ آپریشن میں مزید 12 نعشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔مقام واقعہ سے ہتھیار بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ اس علاقہ میں ابھی سرچ آپریشن جاری ہے جس میں ایک ہزار تک سیکیورٹی عملہ شامل ہے۔اس دور ان مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج اڈیشہ ۔ چھتیس گڑھ سرحد پر ایک مشترکہ آپریشن میں 14 نکسلیوں کی ہلاکت پر سیکور یٹی فور سز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ ہے ۔ ہماری سیکور یٹی فور سیس نے نکسل ازم سے پاک ہندوستان کی تعمیر میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔