چھتیس گڑھ میں انکاؤنٹر نکسل ہلاک

   

رائے پور ۔ 19 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں سیکوریٹی فورسس کے انکاونٹر میں ایک نکسل ہلاک ہوا ہے ۔ پولیس کے بموجب یہ انکاؤنٹر تندا مارکا دیہات کے نزد واقع جنگلات میں اس وقت ہوا جب ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) حفاظتی کارروائی میں مصروف تھی۔ میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے بستر علاقہ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندر راج نے کہا کہ ڈی آر جی اور سی آر پی ایف کے یونٹ کوبرا اور اسپیشل ٹاسک فورس کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ کارروائی جو کہ دارالحکومت رائے پور سے 450 کیلو مے ٹر دور واقع جنگل میں انکاؤنٹر ہوا۔ دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی اور جب یہ فائرنگ ختم ہوئی تو ایک نعش دستیاب ہوئی ۔ گزشتہ روز کوبرا کمانڈو کا ایک عہدیدار کستارام علاقہ میں نکسل سے ہوئے تصادم میں ہلاک ہوا تھا اور ایک کمانڈو زخمی بھی ہوا تھا ۔