چھتیس گڑھ میں انکاونٹر‘نکسلائیٹ ہلاک

   

بیجا پور: چھتیس گڑھ کے دھامتری اور گریابند اضلاع کی سرحد کے ساتھ جنگلات میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں ایک نکسلائیٹ مارا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کو دوپہر کو ایک ٹیم نکسل مخالف آپریشن پر تھی فائرنگ کے تبادلہ کے بعد رائے پور سے 150 کلومیٹر سے زیادہ دور واقع مقام سے ایک نکسلائیٹ کی نعش برآمد ہوئی ہے۔بیجاپور ضلع میں جمعہ کو فائرنگ کے تبادلہ کے بعد 12 نکسلیوں کو گولی مار دی گئی۔ اس طرح دو دنوں میں جملہ 13نکسلائٹس پولیس کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہو گئے ۔

جاریہ سال تاحال مختلف انکاونٹرس میں 104نکسلائٹس کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔