رائے پور 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے دھماتری ضلع میں آج ہوئے ایک انکاونٹر میں چار نکسلائیٹس ہلاک ہوگئے ہیں جن میں تین خاتون نکسلائیٹس شامل تھیں۔ تفصیلات کے بموجب یہ انکاونٹر اس وقت ہوا جب ایک خصوصی ٹاسک فورس کھلاری اور مچکہ گاووں کے درمیان جنگل کے علاقہ میں تلاشی مہم میں مصروف تھی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ انکاونٹر کے بعد یہاں سے چار نعشیں دستیاب ہوئی ہیں جن میں تین خاتون نکسلائیٹس کی نعشیں ہیں۔ یہاں سے سات پستول بھی دستیاب ہوئے ہیں۔ پولیس نے اسلحہ کو ضبط کرلیا ہے ۔