ائے پور۔11؍ستمبر(ایجنسیز)چھتیس گڑھ میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 10 نکسلائٹس بشمول سی سی ممبر منوج عرف موڈیم بالکرشنا ہلاک ہوگئے ۔رائے پور رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس امریش مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ مین پور پولیس اسٹیشن حدود کے تحت جنگل میں گولی باری اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی اہلکار نکسل مخالف آپریشن پر نکل رہے تھے۔چھتیس گڑھ کے گڑیابند ضلع میں سی سی ممبر منوج عرف موڈیم بال کرشنا سمیت 10 نکسلیوں کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔ CRPF کی ایک ایلیٹ یونٹ اور ریاستی پولیس کی دیگر یونٹس سے تعلق رکھنے والے اہلکار اس آپریشن میں شامل ہیں۔صبح سے ہی سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان وقفے وقفے سے تصادم ہو تا رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران کئی سینئر نکسلیوں کی موت ہو سکتی ہے۔