چھتیس گڑھ میں ایکٹیو کیسیس میں گراوٹ

   

نئی دہلی : ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں کم و بیش اضافہ ہو ا ہے ، جبکہ صرف چھتیس گڑھ میں اس میں کمی آئی ہے ، وہیں مختلف ریاستوں میں دو ہزار سے زیادہ کورونامتاثرین کی موت ہو گئی ہے ،تاہم نو ریاستوں میں اس سے موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔کرناٹک میں سب سے زیادہ 17074 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں ، وہیں کیرالہ میں 15،669 ، اتر پردیش 15،021 ، راجستھان 8930 ، دہلی 8688 ، گجرات میں 7746 اور مہاراشٹر میں 7653 ایکٹو کیسزمیں اضافہ ہوا ہے ۔ دوسری طرف چھتیس گڑھ میں ایکٹو کیسز میں 3312 کی کمی واقع ہوئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،95،041 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 56 لاکھ 16 ہزار 130 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے سے ان کی تعداد 21،57،538 ہوگئی ہے ۔ وہیں ریکارڈ 1،67،457 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد1،32،76،039 ہو گئی ہے ۔ اس دوران مزید 2023 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 1،82،553 ہوگئی ہے ۔