چھتیس گڑھ میں ای وی ایم کی امیدوار بھی حفاظت کر رہے ہیں

   

Ferty9 Clinic

پتھلگاؤں: چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع کی تین اسمبلی سیٹوں پر انتخابات کے بعد انتظامیہ کی طرف سے ای وی ایم مشینوں کی سخت حفاظت کے باوجود امیدوار بھی نگرانی میں بیٹھے ہیں۔درحقیقت بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان قریبی مقابلے کے بعد اب دونوں پارٹیوں کے امیدوار کسی گڑبڑ کے خوف سے اسٹرانگ روم کے باہر خود پہرہ دے رہے ہیں۔پتھلگاؤں، جش پور اور کنکوری سیٹوں کیلئے انتخابات مکمل ہونے کے بعد تمام امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہے ۔ انتظامیہ نے ان ای وی ایم کو ضلع ہیڈکوارٹر کے ماڈل اسکول میں محفوظ رکھا ہے اور یہاں ضلع پولیس فورس کے علاوہ مرکزی سیکورٹی فورسز کے اہلکار ای وی ایم کی حفاظت کیلئے تعینات ہیں۔