رائے پور:چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں بارودی سرنگ دھماکہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا اسسٹنٹ کمانڈنٹ شہید ہوگیا۔ دھماکہ کی وجہ سے9 نو جوان زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ کل رات تقریبا ساڑھے آٹھ بجے تاڑمیٹلا علاقہ میں کیا گیا۔ دو آئی ای ڈی دھماکہ کی زد میں آنے سے کوبرا 206 کے افسر سمیت 10 جوان زخمی ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمانڈنٹ نتن مالیراو کے شہید ہونے کی تصدیق بستر کے آئی جی سندراج پی نے کی ہے۔ آئی جی نے بتایا کہ نکسلیوں کی خبر ملنے پر ضلع کے برکاپال کیمپ سے نکلے کوبرا 206 کے جوان آئی ای ڈی کی زد میں آگئے۔