راج نندگاؤں، 21 ستمبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے شہر راج نندگاؤں میں لگاتار بڑھتے جرائم ،چوری، قتل، چاقو زنی اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار پر روک لگانے کے مطالبے کو لے کر مختلف عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنوں نے پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) کو میمورنڈم پیش کیا۔میمورنڈم میں رات کے وقت پولیس پیٹرولنگ اور 112 کی گشت بڑھانے ، منشیات کی غیر قانونی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور جرائم کی روک تھام میں لاپروائی برتنے والے افسران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔کانگریس کے نوجوان لیڈر سندیپ سونی نے کہا کہ جو شہر کبھی سنسکار دھانی کہلاتا تھا، وہ اب جرائم دھانی بنتا جا رہا ہے ۔ حالیہ نوا گاؤں تہرے قتل اور فائرنگ کے واقعات نے امن و امان پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شہر میں کھلے عام نشہ فروخت ہو رہا ہے اور کارروائی کے نام پر محض ایک رسمی کارروائی بن گئی ہے ۔انہوں نے پولیس کی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ویشالی جین کی سرگرمی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی کوششوں سے کئی نشے کے اڈے بند ہوئے ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ غیر قانونی کاروبار دوبارہ شروع ہو سکتا ہے ۔ ا