رائے پور : کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی کو ہتک عزت کے ایک معاملے میں سزا سنائے جانے کے خلاف آج چھتیس گڑھ میں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور سینئر کانگریسیوں سمیت ہزاروں لوگوں نے گاندھی مجسمہ کے سامنے خاموش ستیہ گرہ کیا۔وزیراعلی بگھیل، اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرنداس مہنت، نائب وزیراعلیٰ ٹی ایس۔ سنگھ دیو، ریاستی کانگریس انچارج کماری سلیجا، ریاستی کانگریس صدر موہن مارکم، ریاستی وزراء کونسل کے اراکین کے علاوہ سیاہ ماسک لگا کر کانگریسیوں کی بڑی تعداد نے خاموش ستیہ گرہ کیا۔