چھتیس گڑھ میں بی جے پی کا قبائیلی ووٹوں پر انحصار

   

رائے پور ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی جس کو چھتیس گڑھ میں گزشتہ سال کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ہاتھوں بدترین ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی کامیابی کے ریاستی یونٹ کے نئے صدر وارسر اوسنڈی سے غیرمعمولی توقعات وابستہ کررہی ہے وہ اس ریاست میں اپنی پارٹی کی قسمت چمکائیں گے ۔ چھتیس گڑھ کی 90 رکنی اسمبلی میں بی جے پی ارکان کی تعداد صرف 15 تک گھٹ گئی ۔ اگر چہ 2004 ء، 2009 ء اور 2014 ء کے انتخابات میں بی جے پی اس ریاست میں بہتر مظاہرہ کی تھی ۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے اپنی پارٹی کی چھتیس گڑھ یونٹ کے صدر دھرما لال کوشک کے بجائے وکرم اوسنڈی کو مقرر کیا ہے ۔ اوسنڈی ایک مقبول قبائیلی چہرہ سمجھے جاتے ہیں ۔ جن کیلئے اب سب سے اہم کام اپنی برادری کی تائید حاصل کرنا ہے ۔ چھتیس گڑھ میں 32 قبائیلی آبادی ہے ۔