رائے پور، 20 اگست (یو این آئی ) چھتیس گڑھ حکومت کی کابینہ میں بدھ کو توسیع کی گئی جس میں تین اراکین اسمبلی کو بطور وزیر حلف دلایاگیا۔درگ کے رکن اسمبلی گجیندر یادو،آرنگ کے رکن اسمبلی گرو خوشونت اور امبیکاپور کے رکن اسمبلی راجیش اگروال نے آج راج بھون میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر رمن سنگھ، وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے ، کابینہ کے وزراء اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین اسمبلی، چیف سکریٹری امیتابھ جین، ضلع کلکٹر، کمشنر اور ایڈیشنل کلکٹر موجود تھے ۔چیف منسٹر مسٹر سائے نے ‘ ایکس’ پر ٹویٹ کرکے مبارکباد دی اور کہا کہ میری نئی کابینہ کے ارکان مسٹر گجیندر یادو، مسٹر گرو خوشونت صاحب، مسٹر راجیش اگروال کو مبارکباد اور نیک خواہشات جنہوں نے آج حلف لیا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ تمام وزراء پوری لگن اورایمانداری سے عوام کی خدمت کرکے ترقی اور گڈ گورننس کا سنہری باب رقم کریں گے ۔ تمام ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات۔