دنتیواڑہ (چھتیس گڑھ) 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے دنتیواڑہ علاقہ میں آج پیش آئے نکسلائیٹ اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد پولیس نے 3 نکسلائٹس بشمول انعام یافتہ خاتون نکسلائیٹ کو گرفتار کرلیا۔ دنتیواڑہ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ پولیس نے بتایا کہ اِن تین میں سے دو نکسلائٹس جاریہ سال اکٹوبر میں نلویا گاؤں میں پولیس عملہ پر کئے گئے ہلاکت خیز حملہ میں ملوث تھے۔ مذکورہ نکسلائٹس کی شناخت 28 سالہ ہدما مدکم کوسی عرف شانتی 28 سالہ جو ویمن کیڈر کی سربراہ بتائی جاتی ہے، اس کے علاوہ 25 سالہ دیوا مدکم کو بھی نہدی ولیج کے جنگلاتی علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کہ 24 نکسلائٹس پر مشتمل ایک گروپ گدھادور کے علاقہ میں موجود ہے، جس پر اُن سے ہتھیار ڈالنے کو کہا گیا لیکن انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔