چھتیس گڑھ میں دوبارہ اقتدار پر ذات پر مبنی مردم شماری ہوگی: پرینکا

,

   

Ferty9 Clinic

10 لاکھ غریبوں کو رہائش فراہم کی جائے گی، کانگریس نے پنچایتی راج نافذ کیا

رائے پور: چھتیس گڑھ میں دوبارہ کانگریس حکومت بنی تو بہار کی طرح ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی۔ ساتھ ہی چھتیس گڑھ میں 10 لاکھ رہائش غریبوں کو دی جائیں گی۔یہ وعدہ آج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے چھتیس گڑھ کے کانکیر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے اس دوران چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت کی تعریف بھی کی اور کہا کہ آج اس ریاست کے ترقیاتی ماڈل کا تذکرہ پورے ملک میں ہو رہا ہے۔تقریب میں موجود زبردست بھیڑ کو خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ پنچایتوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن کاگنریس حکومت نے دیا تھا۔ کانگریس نے پنچایتی راج نافذ کر کے عوام کے ہاتھ میں اقتدار سونپا تھا۔ چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت نے پنچایتوں کو مزید مضبوط بنا کر ترقی کا بہترین ماڈل پیش کیا ہے۔ بی جے پی حکمراں ریاستوں میں پنچایتوں کے مالیاتی حقوق کم کیے جا رہے ہیں لیکن چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت نے قانون پاس کر کے پنچایتی نمائندوں کو مزید مضبوط بنایا ہے۔آج مقامی بلدیوں کیلئے ترقیاتی کاموں کا بھومی پوجن اور اجرا کیا گیا ہے۔اس دوران پرینکا گاندھی نے چھتیس گڑھ کی کانگریس حکومت کے کاموں کی بھرپور تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس حکومت میں چھتیس گڑھ تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔ بستر میں ایشیا کا سب سے بڑا ملیٹ پروسیسنگ پلانٹ ہے۔ کودو، کٹکی، راگی، جوار کی زراعت کسانوں کی آمدنی بڑھا رہی ہے۔ بستر سیاحتی علاقہ بن چکا ہے، اس سے روزگار مل رہا ہے۔ ریاست میں 60 سے زیادہ جنگلاتی پیداوار کی ایم ایس پی پر خریداری ہورہی ہے۔ 40 لاکھ لوگوں کو غریبی سے باہر نکالا گیا۔ چھتیس گڑھ حکومت نے آنگن باڑی کارکنان کیلئے رقم میں اضافہ کیا۔ میتانن بہنوں کو ماہانہ 2200 روپے اضافی مل رہے ہیں۔