کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کل چھتیس گڑھ میں بیلاسپور سے رائے پور انٹرسٹی ایکسپریس کا سفر کرتے ہوئے ریلوے مسافروں سے ملاقات کی اور سفر سے متعلق ان کی پریشانیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔راہل گاندھی نے بلاس پور میں چھتیس گڑھ حکومت کی دیہی ہاؤسنگ جسٹس اسکیم کا آغاز کرنے کے بعد، پہلے سے طے شدہ ہیلی کاپٹر کا سفر منسوخ کر دیا اور بیلاس پور سے رائے پور تک انٹرسٹی ایکسپریس کے ذریعہ سفر کیا۔