چھتیس گڑھ میں شدید گرمی ،اسکولس26 جون تک بند

   

رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ریاست میں جاری شدید گرمی کے پیش نظر اسکولوں کو 26 جون تک بند رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔مسٹر بگھیل نے آج محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں اسکول کھولنے سے بچوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کی صحت پر بھی برا اثر پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے افسران کو اسکولوں کو 26 جون تک بند رکھنے کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دی ہیں۔واضح رہے کہ ریاست میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد کل 15 جون سے اسکول کھلنے والے تھے ۔ اس کو لے کر والدین میں کافی تشویش پائی جاتی تھی۔