رائے پور، یکم جون (یو این آئی) چھتیس گڑھ میں تعلیمی نظام کو مضبوط اور موثر بنانے کیلئے اساتذہ کی پانچ ہزار خالی آسامیوں پر مرحلہ وار بھرتی کی جائے گی اور اس کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس فیصلے سے ریاست کے تعلیمی اداروں میں مطالعہ اور تدریسی نظام کو تقویت ملے گی اور طلبہ کو معیاری تعلیم حاصل ہوگی۔ اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے محکمانہ سطح پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔