رائے پور،10دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)چھتیس گڑھ کے دارالحکومت کے ٹکراپاڑا علاقے میں نرسنگ کی طالبہ سمیت دو طالبات کو تیز دھار ہتھیاروں سے آج قتل کردیاگیا۔اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی)پرفل ٹھاکر نے بتایا کہ دارالحکومت کے ٹکراپاڑا تھانہ علاقے کے گوداوری نگر میں نرسنگ میں پڑھنے والی ایک طالبہ منیشا ساہو دو سال سے کرائے کے مکان میں رہتی تھی۔کل ہی اس کے پاس ایک اور طالبہ وہاں رہنے آئی تھی۔کل دیر شام دو نوجوان ان کے کمرے میں آئے اور ان کے درمیان کچھ جھگڑا ہوا۔انہوں نے مکان مالک سے ملی ابتدائی اطلاع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دو نوجوان آج اس واردات کے بعد بھاگتے دیکھے گئے ،یہ وہی تھے جن کا رات میں جھگڑا ہوا تھا یا دیگر کوئی۔دونوں زخمی طالبات کو میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔