رائے پور ۔26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چار نکسلائٹس بشمول دو خواتین ایک ہولناک انکاؤنٹر میں جو چھتیس گڑھ کے ضلع سکھما میں فوج کے ساتھ ہوا ہلاک کردیئے گئے ۔ یہ انکاؤنٹر تقریباً چھ بجے صبح جنگلاتی علاقہ کارکن گوڑہ میں ہوا ۔ ڈی آئی جی پولیس ( انسداد نکسلائٹس کارروائیاں ) سندر راج نے اس کی اطلاع دی ۔ سی آر پی ایف کے 201بٹالین نے بھی اس کارروائی میں حصہ لیا تھا اور یہ کارروائی اس علاقہ میں انتہا پسندوں کی موجودگی کے بارے میں باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے کے بعد کی گئی تھی ۔
