چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹس سرنگ دھماکہ سی آر پی ایف جوان ہلاک

   

Ferty9 Clinic

رائے پور ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی آر پی ایف کا ایک جوان چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں نکسلائٹوں کی طرف سے کئے گئے ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ بستر کے پشپال میں واقع سی آر پی ایف کے 195 ویں بٹالین کیمپ کے قریب چہارشنبہ کو صبح 6 بجے دھماکہ ہوا تھا جب پٹرولنگ ٹیمیں اس علاقہ میں نکسلائٹوں کے خلاف کارروائی کے بعد واپس ہورہی تھیں۔ سکوریٹی فورسیس نے منگل کی شب اضلاع بستر اور دانتیواڑہ سرحد پر جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی تھی۔ مہلوک جوان کی نعش پشپال کیمپ منتقل کردی گئی ہے۔کانسٹیبل رینک کا 23 سالہ روشن کمار ساکن نالندہ بہار اس دھماکہ میں اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس نے بارودی مواد پر غلطی سے قدم رکھ دیا جو بدولی گاؤں کے قریب سڑک کی تعمیر کے مقام سے گذر رہے تھے۔