چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کا حملہ، 10 فوجی شہید

,

   

رائے گڑھ : چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں بدھ کی دوپہر نکسلیوں کے حملے میں 10 فوجی شہید اور ایک ڈرائیور بھی مارا گیا ہے۔ تمام جوانوں کا تعلق ڈی ْآر جی (ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ) سے ہے۔ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کے مطابق نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر جوان تلاشی کے لیے نکلے تھے۔ اس دوران نکسلیوں نے ْآئی ای ڈی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جوانوں کی گاڑی بھی اس کی زد میں ْآ گئی۔ اس میں 10 فوجی شہید ہوئے۔ دوسری طرف وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی نکسلیوں کے حملے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے بات کی ہے۔ انہوں نے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ڈی ْآر جی کے جوانوں کو ماؤنواز کیڈر کی موجودگی کی اطلاع پر دنتے واڑہ سے روانہ کیا گیا۔ اس کے بعد تمام جوان وہاں سے واپس لوٹ رہے تھے۔ دریں اثنا نکسلیوں نے ْآرن پور روڈ پر پلنار میں گھات لگا کر دھماکہ کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فوجی ایک پرائیویٹ گاڑی میں روانہ ہوئے تھے۔ اس حملے میں ایک شہری بھی مارا گیا ہے۔ حملے کے بعد جوانوں کی طرف سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔ اس میں کچھ نکسلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فورس موقع پر پہنچ گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی میں 25 سے 30 جوان سوار تھے۔ زخمی جوانوں کو ضلع اسپتال لانے کے لیے 4 ایمبولینسیں موقع پر روانہ کی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد ْآس پاس کے علاقے میں تلاشی مہم تیز کردی گئی ہے۔ ایس پی بھی موقع پر پہنچ گئے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بگھیل نے کہا کہ حملے میں ملوث نکسلیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔یہ بہت افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت ہے۔ یہ لڑائی اپنے ْآخری مرحلے میں ہے۔ نکسلیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔