چھتیس گڑھ میں کانگریس نے شروع کیا ‘ہاتھ سے ہاتھ جوڑو’ مارچ ، پہلے دن 3000 کلومیٹر پیدل چلے لوگ

   

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی “بھارت جوڑو یاترا” کے خطوط پر، کانگریس نے جمعرات کو دارالحکومت رائے پور سے چھتیس گڑھ تک “ہاتھ سے ہاتھ جوڑو” مارچ کا آغاز کیا۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے صدر سشیل آنند شکلا نے بتایا کہ اے آئی سی سی کے نگران ارون یادو اور ریاستی کانگریس صدر موہن مارکم نے کل رائے پور کے گاندھی میدان سے ‘ہاتھ سے ہاتھ جوڑو’ مارچ کا آغاز کیا۔شکلا نے بتایا کہ ‘ہاتھ سے ہاتھ جوڑو’ پدیاترا ریاست کی 307 بلاک تنظیموں میں ایک ساتھ شروع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے دن تقریباً تین ہزار کلومیٹر کی پد یاترا کی گئی۔ یہ پد یاترا دو ماہ تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ ہر بلاک میں روزانہ 10 کلو میٹر پد یاترا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔