چھتیس گڑھ میں 11 نکسلیوں کی خودسپردگی

   

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے جگدلپور میں 11نکسلیوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ نکسلیوں کے خلاف پولیس کے ذریعہ چلائی جارہی مہم کے سبب ضلع سکما میں 11نکسلیوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی۔ ان نکسلیوں میں دو خاتون نکسلی بھی شامل ہیں۔میڈیم ہنگا، مڑکم ہڑما، موچاکی سکڑا، میڈیم گنگا، ماڑوی مدراج، سوڑی منگڈو، میڈیم نندا، میڈیم ہڑما، مڑکم بودری، سوڑی مکا اور میڈیم دیوے نے سرینڈرکردیا۔