رائے پور : چھتیس گڑھ کے کانکر مقام میں 3 ریچھ ایک پولیس اسٹیشن میں داخل ہوگئے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ ریچھ پولیس اسٹیشن کے اندر گھومتے رہے۔ سوشل میڈیا پر ان ریچھوں کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے آئی پی ایس آفیسر دیپانشو کابرا نے لکھا کہ انھیں دیکھ کر حیرت ہوئی کہ پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں 3 ریچھ داخل ہوچکے ہیں۔