چھتیس گڑھ میں 3 نکسلائیٹس ہلاک

   

سوکم۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے سوکم ضلع میں سکیورٹی فورسیس کے ساتھ آج ہوئے علیحدہ انکاؤنٹرس میں 3 نکسلائیٹس ہلاک ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ اور اسپیشل ٹاسک فورس کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو نکسلائیٹس مارے گئے۔ آئی جی پی بستر رینج سندر راج نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔انہوں نے بتایا کہ برکاپال پولیس حدود میں منپا گاؤں کے قریب اسی وقت انکاؤنٹر ہوا۔