دنتے واڑہ: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں منگل کی صبح سے سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈھیڑ میں 9نکسلائٹس مارے گئے ہیں۔مارے گئے نکسلیوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ ایک گھنٹہ سے فوجیوں اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری ہے ۔ مڈھیڑ میں اب تک نو نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ مڈبھیڑ لوہاگاؤں پیڈیا جنگل میں ہو رہی ہے ۔