نارائن پور (چھتیس گڑھ): چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں بدھ کے روز ہند تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں کے درمیان تصادم میں چھ افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نارائن پور موہت گرگ نے کہا ، “چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں ہند تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں چھ ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
یہ واقعہ آئی ٹی بی پی کے ایک کانسٹیبل نے مبینہ طور پر اپنے ذاتی ہتھیاروں سے اپنے ساتھیوں پر فائر کرنے کے بعد پیش آیا ہے۔
زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور لایا جارہا ہے۔
یہ واقعہ تھانہ ڈھڈائی کے ماتحت کڈنار کیمپ میں 45 بٹالین میں پیش آیا۔
(سیاست نیوز)