چھتیس گڑھ نکسلی حملہ پر راہل گاندھی نے اٹھائے سوال

,

   

Ferty9 Clinic

چھتیس گڑھ کے بیجا پور میں نکسلی حملے میں22جوانوں کی شہادت کے معاملے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت کو نشانے پر لیا ہے۔ راہل گاندھی نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر یہ معاملہ انٹلی جنس فلیئر کا نہیں ہے تو شائد اس آپریشن کو غلط طریقے سے چلایا گیا ہوگا۔ دراصل سی آر پی ایف سربراہ کلدیپ سنگھ نے نکسلی حملے کو لے کر بیان دیا تھا کہ یہ معاملہ نہ تو انٹلی جنس فلیئر اور نہ ہی آپریشن فلیئر کا ہے۔ سی آر پی ایف جوانوں نے انکاؤنٹر میں25سے30نکسلیوں کو بھی مار گرایا ہے۔ اس کے بعد ہی راہل گاندھی نے نکسلیوں اور جوانوں کی تعداد تقریباً برابر ہونے کو لے کر سوال کھڑا کیا ہے۔راہل گاندھی نے پیر کو ٹوئٹ کرکے پوچھا کہ اگر یہاں پر کوئی بھی انٹلی جنس فلیئر نہیں تھا تو مرنے کا طریقہ بتاتا ہے کہ یہ آپریشن بے حد غلط طریقے سے چلایا گیا تھا۔ ہمارے جوانوں کو اس طرح شہید نہیں ہونے دیا جاسکتا ہے۔