چھتیس گڑھ : پانی میں زہر دے کر نیل گائے کا شکار،7 گرفتار

   

دھمتری: چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری کے جنگلات میں نیل گائے کے شکار کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔محکمہ جنگلات کے مطابق ہفتہ کے روز فاریسٹ زون نارتھ سنگ پور کے گاؤں کسمکھوٹہ میں پانی میں زہر دے کر نیل گائے کو مارا گیا۔ شکار کے بعد اس کا گوشت ملزموں میں بانٹ دیا گیا۔