رائے پور : چھتیس گڑھ کابینہ نے آج میڈیا پرسنل سیکورٹی بل سمیت کئی بلوں کو منظوری دے دی ہے ۔یہ سب موجودہ بجٹ اجلاس میں ہی ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی صدارت میں آج یہاں اسمبلی احاطے میں واقع کمیٹی روم میں کابینہ کی میٹنگ میں چھتیس گڑھ میڈیا پرسنل سیکورٹی بل 2023 کے مسودے کو منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ لینڈ ریونیو کوڈ-1959 (ترمیمی) بل 2023، چھتیس گڑھ اربن ایریاز کے بے گھر افراد کے لیز ہولڈ رائٹس بل-2023، چھتیس گڑھ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (ترمیمی) بل-2023 اورچھتیس گڑھ اسمبلی ممبر کی تنخواہ، بھتے اورپنشن (ترمیمی) بل۔2023 کے مسودے کو منظوری دی گئی۔میٹنگ میں چھتیس گڑھ نکسل ازم کے خاتمے کی پالیسی کو منظوری دی گئی۔