امبیکاپور: چھتیس گڑھ کے وزیر صحت ٹی ایس شنگھ دیو نے آج یہاں ”گاربیج کیفے“کا افتتاح انجام دیا۔ یہاں کوئی بھی پاسٹک کے بدلے مفت کھانا حاصل کرسکتا ہے۔ ماحول کو صاف ستھراء رکھنے کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پلاسٹک پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر صحت ٹی ایس شنگھ دیو نے خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس انوکھی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر سارے ملک میں سنگل پلاسٹک استعمال کرنے کی مہم چلائی گئی تھی۔لیکن امبیکا میونسپل کارپوریشن نے سب سے ہٹ کر اس مہم کا آغاز کیا۔ مجھے اس کیلئے بہت خوشی ہورہی ہے۔
اس مہم کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔“ اس گاربیج کیفے میں شہری بیکار پلاسٹک دے کر اس کے بدلے میں گرماگرم تازہ کھاناحاصل کرسکتے ہیں۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ میں یہاں آدھا کیلوگرام بیکار پلاسٹک لے آیا ہوں اس کے بدلے میں بہترین مزیدار کھانا حاصل کیا ہوں۔ میرے خیال سے میونسپل کارپوریشن کا یہ اقدام بہت اچھا ہے۔“ ایک دیگر شہری نے بتایا کہ جب میں نے اس خبر کو سناتو میں بیکار پلاسٹک جمع کرنے میں جڑگیا۔
اس مہم سے بہت سارے فائدے ہیں۔ اول تو یہ ماحول کو صاف ستھراء رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگی دوسرا یہ کہ اس کے بدلے میں کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔“ اس کیفے کو امبیکا میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔