چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلی اجیت جوگی قبائلی نہیں:تحقیقاتی کمیٹی

   

رائے پور۔ 27 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے حکم پر تشکیل اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق وزیراعلی اجیت جوگی کو قبائلی نہیں مانا ہے ۔ ہائیکورٹ کی ہدایت پر ریاستی حکومت کے ذریعہ 2018 ء میں قبائلی بہبود کے محکمہ کے سکریٹری ڈی ڈی سنگھ کی صدارت میں تشکیل شدہ اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے حکومت کو سونپی اپنی رپورٹ میں جوگی کو قبائلی نہیں مانا ہے ۔کمیٹی نے انہیں ذات کے سلسلے میں پہلے سے جاری سرٹیفکیٹ کو مسترد کرکے بلاس پور کے کلکٹر کو درج فہرست ذات و قبائل اور پسماندہ طبقے ایکٹ 2013 ء کے التزامات کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔