رائے پور : چھتیس گڑھ کے سینئر صحافی جے شنکر شرما کا آج صبح راجدھانی واقع اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے دیہانت ہوگیا۔ان کی عمر تقریباً 84 سال تھی۔مہاس مند میں ایک سرکاری ٹیچر کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے نیرو نے بعد میں سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر صحافت کا انتخاب کیا۔ طویل عرصے تک وہ رائے پور کے روزنامہ مہاکوشال میں ایڈیٹر رہے ۔انہوں نے سندیش بندھو ٹائمس، آج کی جن دھارا، پرکھر سماچار اور اور دنڈکارنے اخبار میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔