چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ یوگی حکومت پر برہم ، پوچھا – کیا اترپردیش جانے کے لیے پاسپورٹ اور ویزا کی ضرورت ہے؟

   

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپیش بگھیل نے پیر کو مطالبہ کیا کہ لکھیم پور کھیری میں تشدد کے واقعہ پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو فوری طور پر برخاست کیا جائے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی لکھیم پور کھیری جاتے ہوئے حراست کا حوالہ دیتے ہوئے بگھیل نے پوچھا کہ کیا اب اتر پردیش جانے کے لیے پاسپورٹ اور ویزا کی ضرورت ہے؟لکھیم پور کھیری واقعہ سے پورا ملک مشتعل ہے۔ سب نے دیکھا کہ کس طرح کی بربریت ہے جو کسانوں کے ساتھ کی جاتی ہے۔ بی جے پی انگریزوں سے متاثر ہے اور ان کی تحریک سے وہ آج تک سیاست کر رہے ہیں۔