چھتیس گڑھ ہاسپٹل میں آتشزنی اور گرفتاری

   

رائے پور : پولیس نے منگل کے دن دو افراد کو جن کا تعلق رائے پور ملٹی اسپیشیلٹی ہاسپٹل برائے کوویڈ۔19 کی مجلس انتظامیہ سے ہے ، گرفتار کرلیا ۔ ان پر گزشتہ ماہ پانچ کوویڈ مریضوں کے قتل کا الزام ہے ۔ مزید ارکان بورڈ کی تلاش جاری ہے ۔ رائے پور کے اسپتال میں 17 اپریل کو کوویڈ ۔ 19 وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جس میں پانچ مریض فوت ہوگئے تھے ۔ ایک مریض جھلس کر خاکستر ہوگیا تھا جبکہ دیگر 4 بڑی حد تک جھلس گئے تھے ۔ رائے پور ضلع انتظامیہ نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کی بناء پر پولیس نے یہ گرفتاری عمل میں لائی ۔