چھت سے نیچے کی جانب اگنے والا انجیر کا منفرد درخت

   

روم : اٹلی میں انجیر کا ایک درخت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ دور حاضر کے ماڈرن شہر بیکولی کے قریب واقع اطالوی آثار قدیمہ کے کھنڈرات ’بیائی‘ کی ایک وجہ شہرت نباتاتی عجوبہ انجیر کا الٹا درخت بھی ہیں۔ یہ مضبوط درخت ایک قدیم رومی محراب کی چھت پر اگا ہوا ہے اور حیرت انگیز طور پر اس کا رخ اوپر سے نیچے کی جانب ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے غیرعمومی کہا جاتا ہے کہ چھت سے زمین کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کسی کو بھی یہ معلوم نہیں یہ درخت یہاں کس طرح اگ آیا اور نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ یہ کب سے ایسے ہی بڑھ رہا ہے۔ لیکن اس کے عجیب و غریب ہونے کے باوجود ایک چیز یقینی ہے کہ یہ درخت ہر گزرتے برس کے ساتھ مضبوط ہوتا جارہا ہے اور کبھی کبھی اس پر انجیر بھی لگتے ہیں۔