چھت گرنے سے حاملہ خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

   

فرید کوٹ : پنجاب کے فرید کوٹ ضلع کے کوٹکپورہ قصبے میں بدھ کی صبح ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ مرنے والوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے ۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ صبح 4 بجے کے قریب دیوی والا روڈ پر وارڈ 8 کے تحت ایک مکان میں پیش آیا۔ حادثے کے وقت گھر والے سو رہے تھے ۔ مرنے والوں کی شناخت گرپریت سنگھ، ان کی اہلیہ کرم جیت کور اور چار سالہ بیٹے گاوی کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس حادثہ میں پڑوسیوں کی 15 سالہ لڑکی منیشا جو اپنے گھر میں سو رہی تھی زخمی ہوگئی۔ کرمجیت سات ماہ کی حاملہ تھی۔