چھوت چھات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوشش: محمود علی ، نلگنڈہ میں جشن آزادی تقریب سے خطاب

   

Ferty9 Clinic

نلگنڈہ ۔ جشن آزادی کی 75 ویں سالگرہ تقاریب ضلع بھر میں روایتی جوش و خروش عقیدت و احترام کے ساتھ منائی۔ جشن آزادی کا عظیم اجتماع پولیس پریڈ گراؤنڈ پر دیکھا گیا جہاں پر ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی نے رسم پرچم کشائی کی اور پولیس پریڈ کی سلامی لی۔ اس عظیم اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے ملک کی آزادی میں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے سورماؤں کو خراج پیش کیا۔ انہوں نے آزادی کے بعد ملک اور ریاست کی ترقی کے لئے حکومتوں کی جانب سے کئے گئے پروگراموں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عوام کو آزادی کے ثمرات سے مستفید ہونے پر زور دیا۔ بعد ازاں مجاہد آزادی میں حصہ لینے والوں کی شال پوشی کی اور مختلف محکموں میںنمایاں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں اور ملازمین کو توصیف ناموں کی تقسیم عمل میں لائی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر پرشانت جیون پاٹل ضلع مہتمم پولیس، مسٹر اے وی رنگناتھ ریڈی ایڈیشنل کلکٹر مسٹر راہول شرما کے علاوہ ارکان اسمبلی و دیگر موجود تھے۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے تہذیبی و ثقافتی پروگراموں کو پیش کرتے ہوئے داد حاصل کی۔
٭٭ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس و کالجس میں جشن آزادی کی تقاریب منائی گئی ہیں جہاں پر متعلقہ پرنسپلس جناب محمد منیر الدین، وینوگوپال اقلیتی بہبود آفیسر مسٹر راج کمار، خواجہ غوث محی الدین ہاشم سابق رکن بلدیہ کے علاوہ پرستوں کے ساتھ طلباء و طالبات بھی شریک تھے۔ اس موقع پر تحریری مسابقتی امتحان میں بہترین کارکردگی دکھنا پر طلباء و طالبات کو مومنٹوز بھی دیئے گئے۔