٭ ممبئی : سی بی آئی نے ممبئی پولیس کے ذریعہ گینگسٹر چھوٹا راجن کے خلاف پانچ نئے مقدمات کا آغاز کیا ہے جو ان کے ابتدائی دنوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ جب وہ بڑا راجن کے نام سے مشہور شخص کے شاگرد تھے، سی بی آئی نے اس مقدمہ کی تحقیقات کی ہیںاور مقدمات کیلئے الگ الگ ایف آئی آر درج کروائے ہیں جو ممبئی پولیس نے 1990 ء ، 1980ء اور 2000 ء میں دائر کئے ہوئے تین مقدمات کے علاوہ ہیں۔ سی بی آئی نے بھی راجن کے گروہ سے 21 اکتوبر 2000 کو بلڈر ہریش اور 2002 ء میں گنپتھ یادو سے دھمکیا دے کر رقم وصول کرنے کے جرم میں مقدمے دائر کئے تھے۔