ممبئی : سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے گینگسٹر چھوٹا راجن کے خلاف قتل کی کوشش کے کیس کو بند کرنے کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔ سی بی آئی نے راجن کے خلاف ناکافی ثبوت کی بنیاد پر 1997ء میں رجسٹر کردہ کیس کو بند کرنے کی خواہش کی۔ یہ گینگسٹر ، سینئر جرنلسٹ بلجیت پرمار کی قتل کی سازش میں اصل ملزم ہے۔