چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار سات ہلاک

   

ٹورنٹو ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹاریو جھیل کے قریب ایک جنگلاتی علاقہ میں ایک چھوٹے طیارہ کے حادثہ میں پانچ امریکی اور دو کینیڈین شہری ہلاک ہوگئے۔ سنگل انجن والا پائپر PA-32 نے ٹورنٹو کے بٹن ووالے ایرپورٹ سے اڑان بھری تھی جہاں سے وہ کیوبک سٹی جانے والا تھا تاہم کنگسٹن پہنچنے پر وہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (TSB) کے سراغ رساں کین ویبسٹر نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ ایمرجنسی خدمات بشمول پولیس اور بچاؤ ہیلی کاپٹرس جائے حادثہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں تاکہ حادثہ کے شکار طیارہ کے ملبہ کو ڈھونڈا جاسکے جو گھنے جنگلات میں کہیں گرا تھا۔