چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک

   

لاس اینجلس ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الاسکا میں ایک چھوٹے طیارہ کے حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ اندرون ایک ہفتہ چھوٹے طیارہ کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق تاکون ایئربیور فلوٹ پلین مٹیلاٹ کاٹلا ہاربر میں حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے۔ ان دونوں کے علاوہ طیارہ میں کوئی تیسرا فرد سوار نہیں تھا۔ دونوں نعشیں حادثہ کے مقام پر مل گئیں اور انہیں ایک قریبی ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا گیا۔ گذشتہ ہفتہ بھی ایسی نوعیت کے ایک حادثہ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔