سڈنی : آسٹریلیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے، طیارہ تباہ ہونے سے قبل پائلٹ سے ہونے والی گفتگو کی ایک سنسنی خیز آڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی شہر کینبرا سے اڑان بھرتے ہی ایک چھوٹا طیارہ ساؤتھ ویلز جاتے ہوئے ایک جھیل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار دادا اپنے تین پوتے پوتیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کینبرا سے اڑان بھرتے ہی طیارہ میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کے سبب حادثہ رونما ہوا، یہ واقعہ جمعہ کی سہ پہر 3 بجے کے قریب پیش آیا، جب دیہی فائر سروس کے افسران نے جائے وقوع پہنچ کر آگ پر قابو پایا تو چار سیٹوں والا طیارہ سیرس پوری طرح تباہ ہو چکا تھا۔ مقامی پولیس نے جاری بیان میں کہا کہ طیارہ کینبرا کے ہوائی اڈے سے تقریباً ڈھائی بجے اڑا تھا اور اس میں چار افراد سوار تھے، حادثہ کے بعد کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔
افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف و ہراس
کابل : افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے سبب عوام خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔زلزلہ افغانستان کے مغربی علاقوں میں آیا جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے سبب عوام خوف کے سبب گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے کہا گیا کہ زلزلے کا مرکز صوبہ پکتیا اور گہرائی 10 کلومیٹر ہے، زلزلے سے کسی ہلاکت یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال نہیں ملی۔