چھوٹی بچت پر شرح سود میں کمی

   

نئی دہلی : حکومت نے چھوٹی بچتوں پر دیئے جانے والے شرح سود میں بڑی کمی ہے۔ سالانہ چار فیصد سے گھٹا کر 3.5 فیصد کیا گیا ہے جبکہ پی پی ایف (پبلک پراویڈنٹ فنڈ) میں بھی 7.1 فیصد سے گھٹا کر 6.4 فیصد کیا گیا ہے۔ کل نئے مالیاتی سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسمال سیونگس کرنے والوں کو دھکا لگے گا۔ نیشنل سیونگس سرٹیفکیٹس پر بھی شرح سود گھٹا دیا گیا ہے۔ 5 سالہ سینئر سٹیزنس سیونگس اسکیم کو بھی 6.5 فیصد شرح سود ملے گا۔ پوسٹ آفس سیونگس ڈپازٹ پر بھی شرح سود گھٹا کر 3.5 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ ایک سال سے 5 سال کی مدت تک ڈپازٹ کرنے والوں کیلئے شرح سود اب 4.4-5.1 فیصد کے درمیان ہوگا۔ یہ دوسری مرتبہ ہیکہ حکومت نے اسمالس سیونگس اسکیم پر شرح سود میں کٹوتی کی ہے۔