حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) چھوٹی بہن سے معمولی بات پر جھگڑے کے بعد بڑی بہن نے خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 19 سالہ فاریہ انجم مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ فاریہ انجم ایک خانگی اسکول میں بحیثیت ٹیچر خدمات انجام دے رہی تھیں جو جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن ابوسالم کی بیٹی بتائی گئی ہیں ۔ کل فاریہ کا انکی چھوٹی بہن کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہوا ۔ جھگڑے کے بعد اس خانگی ٹیچر نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع