کے سی آر کا جیل جانا طئے ، ہنمکنڈہ میں بی جے پی کا جلسہ، چیف منسٹر آسام اور بنڈی سنجے کا خطاب
حیدرآباد۔/9جنوری، ( سیاست نیوز) آسام کے چیف منسٹر ہیمنت بشویشور نے تلنگانہ میں خاندانی حکومت کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بدعنوان حکومت کے خاتمہ تک بی جے پی کی مہم جاری رہے گی۔ ہنمکنڈہ میں بی جے پی کے جلسہ عام میں آسام کے چیف منسٹر نے شرکت کی اور کہا کہ چھوٹی ریاست ہونے کے باوجود آسام میں تلنگانہ سے زیادہ ترقیاتی کام انجام دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ کروڑ کی آمدنی والی تلنگانہ حکومت صرف ایک خاندان کی بھلائی کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں بی جے پی کا اقتدار یقینی ہے اور بنڈی سنجے کی مہم کی وہ تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اور اساتذہ کے تبادلوں اور الاٹمنٹ کے سلسلہ میں حکومت کو اندیشوں کو دور کرتے ہوئے جی او 317 سے دستبرداری اختیار کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکن جدوجہد کے ذریعہ عوام کو انصاف دلانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر نے مخالف تلنگانہ جماعتوں سی پی ایم اور مجلس کی تائید حاصل کرلی ہے تاکہ اپنی حکومت کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت کے سی آر حکومت کے زوال کو روک نہیں پائے گی۔ صدر بی جے پی بنڈی سنجے نے کہا کہ 13 اضلاع میں ابھی تک سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے کے سی آر مختلف سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی برسراقتدار ہے اور کے سی آر حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر تلنگانہ کو تلنگانہ کے غداروں کے مرکز میں تبدیل کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ ر