چھوٹی بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے چھوٹی صنعتوں سے شمسی توانائی کا استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ انہیں اس کا کریڈٹ دینے کے لئے عالمی بینک کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔مسٹر گڈکری نے ’روت ٹاپ سولر‘ کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے منعقد ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کو شمسی توانائی کا استعمال کرنا چاہیے۔ اس سے ان کی لاگت میں کمی آئے گی اور منافعہ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کو شمسی توانائی کی کریڈٹ گارنٹی دینے کے لئے عالمی بینک کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ جلد ہی پوری ہوجائے گی اور چھوٹی صنعتوں کو شمسی توانائی کے کریڈ کا فائدہ ملنے لگے گا۔